ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میرا خواب 2020 اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنا ہے: مدھمتا کماری

میرا خواب 2020 اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنا ہے: مدھمتا کماری

Sat, 08 Sep 2018 13:29:07    S.O. News Service

رام گڑھ،8ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی تیرانداز مدھمتا کماری نے کہا کہ ان کا خواب 2020 اولمپک کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنا ہے۔مدھمتا نے جکارتہ میں کمپاؤنڈ تیر اندازی میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور وہ 2020 اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کے خواب کا احساس کرنے کے لئے پریکٹس پر توجہ مرکوز کریں گی۔انہوں نے کہاکہ میرے پاس تیاری اور 2020 اولمپک کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے کے لئے کافی وقت ہے۔انہوں نے کہاکہ میری توجہ اب پریکٹس کرنے اور اپنی مہارت کو بہتر بنانے پر مرکو زہے تاکہ میں طلائی تمغہ جیت سکوں۔انہیں جھارکھنڈ حکومت نے چاندی کا تمغہ جیتنے کے لئے 10 لاکھ روپے کا انعام دیا۔


Share: